جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 12 کروڑ ڈالرز رہا: اسٹیٹ بینک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557744_8726067_02_updates.jpg—فائل فوٹواسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 12 کروڑ ڈالرز رہا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں درآمدات 5.3 ارب ڈالرز اور برآمدات 2.7 ارب ڈالرز رہیں جبکہ تجارتی خسارہ 2.5 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
ایس بی پی کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی درآمدات 36.6 ارب ڈالرز رہیں اور برآمدات 18.2 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-18/1492143_082931_updates.jpg
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال خسارے میں رہنے کے بعد مالی سال 2025 میں سرپلس رہا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں نے جنوری میں اسٹاک مارکیٹ سے 6.24 کروڑ ڈالرز نکالے، سرکاری شعبے میں 19.9 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 18.4 ارب ڈالرز رہا۔
Pages:
[1]