slotcosino Publish time 2026-2-18 16:06:06

کیمو تھراپی کے مضر اثرات کم کرنے کے مؤثر طریقے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557768_670658_%D8%AC%DA%BE%D8%AC%DA%86_updates.jpg
— فائل فوٹو

کیمو تھراپی کینسر کے علاج کے لیے طاقتور ادویات پر مشتمل طریقۂ علاج ہے، تاہم اس کے ساتھ متعدد مضر اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں جن میں متلی، بالوں کا جھڑنا، منہ کے چھالے، شدید تھکن اور قے وغیرہ شامل ہیں۔

کینسر کے ماہرین کے مطابق کیمو تھراپی مؤثر علاج ہے مگر اس کے مضر اثرات ضرور ہوتے ہیں، تاہم اب ان اثرات کو پہلے کی نسبت زیادہ کم کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق کیمو تھراپی کے دوران اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کینسر کے خلیات کے ساتھ ساتھ جسم کے صحت مند خلیات بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556963_120204_updates.jpg
صحت مند خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر سے متاثر خلیات کو مارنے کا انوکھا طریقہ دریافت

سائنس دانوں نے صحت مند خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر سے متاثر خلیات کو مارنے کا انوکھا طریقہ دریافت کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق جسم کو پرانے یا خراب خلیات کی جگہ نئے خلیات بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، بعض خلیات، جیسے آنتوں کی اندرونی تہہ کے خلیات یا بالوں کی نشوونما سے متعلق خلیات تیزی سے بڑھتے ہیں اور کیمو تھراپی کی ادویات ان کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔

مزید برآں کیمو تھراپی سفید خون کے خلیات کی تعداد میں نمایاں کمی کر دیتی ہے، جو جسم کے دفاعی نظام کا اہم حصہ ہوتے ہیں، جس کے باعث سوزش اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، بعض ادویات اعصابی کمزوری (نیوروپیتھی) کا سبب بھی بنتی ہیں، جس سے درد، سنسناہٹ، بے حسی اور توازن کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم ان اثرات سے بچاؤ کے مؤثر طریقے موجود ہیں، جو درج ذیل ہیں:
مضر اثرات سے بچاؤ کے مؤثر طریقے

ماہرینِ صحت نے کیمو تھراپی سے ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے چند مؤثر حکمتِ عملیاں تجویز کی ہیں۔

ماہرین کے مطابق متلی اور قے کے لیے اینٹی نوزیا ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے، متلی، تھکن اور منہ کے چھالوں کے لیے غذا میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، تھکن پر قابو پانے کے لیے ہلکی جسمانی سر گرمی اور بہتر نیند کی عادات کو اپنانا چاہیے، کیمو تھراپی سے متعلق درد کم کرنے والی ادویات کا استعمال کیا جائے۔

ماہرین کے مطابق مریض کی علامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر مناسب حکمتِ عملی تجویز کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب محققین ایسے طریقے بھی تلاش کرنے میں مصروف ہیں جو کیمو تھراپی سے جڑے مضر اثرات کو مزید کم کر سکیں، تاہم علاج کے لیے ادرک جیسی جڑی بوٹیوں کے استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے محقق کہتے ہیں کہ یہ قدیم طریقۂ علاج اس لیے دلچسپی کا باعث ہیں کہ ان کے مضر اثرات نسبتاً کم ہوتے ہیں، مثال کے طور پر ایکیوپنکچر کے عام اثرات میں معمولی نیل پڑنا یا ہلکی خون ریزی شامل ہو سکتی ہے، جبکہ یوگا کے نتیجے میں جوڑوں یا پٹھوں میں درد محسوس ہو سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: کیمو تھراپی کے مضر اثرات کم کرنے کے مؤثر طریقے