slotcosino Publish time 2026-2-18 16:43:07

جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم ’انسانیت کیخلاف خطرناک جرائم‘ قرار دیے جا سکتے ہیں: اقوام متحدہ کا ردعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557761_8033021_News5_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اقوامِ متحدہ کے پینل کے ممبران نے کہا ہے کہ بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم بعض صورتوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، یہ بات امریکی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی لاکھوں فائلوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے تحت کام کرنے والے آزاد ماہرین نے کہا ہے کہ ایپسٹین دستاویزات میں خواتین اور بچیوں کے خلاف منظم، وسیع اور بین الاقوامی نوعیت کے مظالم کا انکشاف ہوا ہے جو ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین نے ایپسٹین اور اس کے بااثر ساتھیوں کے خلاف آزاد، غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553557_050650_updates.jpg
جیفری ایپسٹین کے استحصالی نیٹ ورک میں سیکڑوں نوجوان خواتین اور لڑکیاں شامل تھیں

سارہ رینسم کے ساتھ ایپسٹین کے نجی جزیرے پر کئی بار جنسی زیادتی ہوئی، یہاں تک کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ بعد ازاں اُنہوں نے اپنی خود نوشت Silenced No More میں ان مظالم کو بیان کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یو این کے ماہرین کے مطابق ایپسٹین فائلز میں طاقت ور شخصیات کی شناخت چھپانے کے لیے غیر ضروری سینسر شپ کی گئی ہے جس سے متاثرین کو مزید ذہنی اذیت پہنچی ہے۔

یو این کے ممبران کا یہ بیان 30 جنوری کو امریکی حکومت کی جانب سے 35 لاکھ صفحات پر مشتمل جاری کی گئی فائلزکے بعد آیا ہے۔

یہ فائلز ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ کے تحت جاری کی گئی ہیں تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اب بھی لاکھوں دستاویزات منظرِ عام پر نہیں لائی گئیں۔

یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین نے 2008ء میں کم عمر لڑکیوں سے متعلق جرائم کا اعتراف کیا تھا مگر اسے صرف 13 ماہ قید کی سزا ملی تھی، جیفری نے 2019ء میں وفاقی مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے جیل میں خودکشی کر لی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-12/1555694_055118_updates.jpg
ایپسٹین فائلز میں چھپائے گئے چھ طاقتور افراد کے نام منظرِ عام پر آ گئے

کراچی ایپسٹین فائلز میں چھپائے گئے چھ طاقتور... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایپسٹین کی سابقہ ساتھی گزلین میکسویل کو جنسی اسمگلنگ میں کردار ادا کرنے پر 20 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے ایپسٹین فائلز پر جاری کیے گئے اپنے ردِ عمل میں واضح کیا ہے کہ ایپسٹین کیس کو نظر انداز کرنا متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہو گی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مکمل شفافیت اور جوابدہی ناگزیر ہے۔
Pages: [1]
View full version: جیفری ایپسٹین کے جنسی جرائم ’انسانیت کیخلاف خطرناک جرائم‘ قرار دیے جا سکتے ہیں: اقوام متحدہ کا ردعمل