slotcosino Publish time 2026-2-18 18:02:35

مشی خان عماد وسیم پر برس پڑیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557776_4552607_%DA%BE%D8%AC%D8%B7%D8%AC_updates.jpg
— فائل فوٹوز

اپنے خیالات کا بے باکی سے اظہار کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عماد وسیم کو سابقہ اہلیہ کے حوالے سے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حال ہی میں دوسری شادی کرنے والے کھلاڑی پر برہمی کا اظہار کر دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں مشی خان نے عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپ معاشرے کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ کہ دھوکا دینا معمول کی بات ہے اور دھوکے کے بعد شادی کرنا کوئی جرم نہیں؟

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین مشی خان کی جانب سے مبینہ بے وفائی اور ازدواجی معاملات پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے کو سراہ رہے ہیں۔

دوسری جانب عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کی جانب سے کھلاڑی سے شادی کی تصدیقی پوسٹ سامنے آنے کے بعد اداکارہ حرا خان بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557776_7090487_%D8%AC%DA%BE%D8%AC%D9%81%D9%86_updates.jpg

حرا خان نے نائلہ راجہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ ’کیا ڈھٹائی ہے‘۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557752_100140_updates.jpg
نائلہ راجہ کی عماد وسیم سے دوسری شادی پر لپ کشائی، معاملے کو مزید نہ گھسیٹنے کی درخواست

اللّٰہ کے کرم اور اہل خانہ کی دعاؤں کے سائے میں میری شادی عماد وسیم سے ہو چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ عماد وسیم نے رواں ہفتے کے آغاز میں اپنی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ سے دوسری شادی کا اعلان کیا، جو ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طلاق کے 2 ماہ بعد سامنے آیا۔

ثانیہ اشفاق نے کھلاڑی پر 2023ء میں اسقاطِ حمل اور تیسرے بچے کے حمل کے دوران دھوکا دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

دریں اثناء نائلہ راجہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا موقع محض آزمائش نہیں ہوتا، کبھی کبھار یہ اللّٰہ کی طرف سے نعمت بھی ثابت ہوتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: مشی خان عماد وسیم پر برس پڑیں