slotcosino Publish time 2026-2-18 18:02:35

سابق پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کی حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کا بر وقت علاج کروانے کی اپیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557774_5155863_3d_updates.jpg
فوٹو کولاج — سوشل میڈیا

پاکستان کے سابق کرکٹ لیجنڈز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروایا جائے۔

سوئنٹ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو صحت کے مسائل سے گزرتے ہوئے سن کر بہت دکھ ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انہیں بہترین طبی سہولتیں ملیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557774_6564639_3a_updates.jpgفوٹو— اسکرین شاٹ

وقار یونس نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں حکومت سے بانیٔ پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے قومی ہیرو جس نے کھیل کے میدان میں ہمیں سب سے بڑا اعزاز بخشا، ان کے بنائے ہوئے کینسر اسپتال نے میری اپنی والدہ سمیت بہت سے لوگوں کی مدد کی، آج خود صحت کی مسائل کا شکار ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557774_233216_3_updates.jpg
فوٹو— اسکرین شاٹ

وقار یونس نے مزید لکھا ہے کہ میں متعلقہ حکام سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ ان کا بروقت اور مناسب علاج کروایا جائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بینائی کھونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557774_238512_shoaib-akhtar-tweet_updates.jpg

شعیب اختر نے مزید لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ان کا بہترین علاج ہو گا اور میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بانی پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی تکلیف مبتلا اور بینائی کھوتے دیکھنے کو ’جذباتی لمحہ‘ قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557774_8109032_3c_updates.jpg
فوٹو— اسکرین شاٹ

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تکالیف کم ہو جائیں گی۔

علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ اور ان کا خاندان جہاں سے چاہے علاج کروا سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557555_120835_updates.jpg
کرکٹ کے سابق کپتانوں نے بانی پی ٹی آئی کیلئے حکومت پاکستان سے اپیل کردی

دنیائے کرکٹ کے 14 سابق کپتان نے بانی پی ٹی آئی کے لیے انسانی بنیادوں پر حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دنیائے کرکٹ کے سابق کپتان نے بھی عمران خان کے لیے انسانی بنیادوں پر حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق اپیل کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں سرکلائیو لائیڈ، گریگ چیپل، ائین چیپل، ایلن بارڈر، مائیکل بریئرلے اور مائیکل ایتھرٹن شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: سابق پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کی حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کا بر وقت علاج کروانے کی اپیل