خیبرپختونخوا کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557773_7629037_8_updates.jpg---فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ کے حکم پر خیبر پختون خوا کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں۔
سرکاری حکام کے مطابق صوابی انٹرچینج کو کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور اسلام آباد موٹر وے پر بھی ٹریفک بحال ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کو ملانے والے اٹک پل جی ٹی روڈ کو کھول دیا گیا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اسلام آباد موٹر وے ایم 14 سی پیک یارک ٹول پلازا کو کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹرچینج بھی کھول دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557638_030608_updates.jpg
خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کی سڑکیں کھلوا دیں
پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کی سڑکیں کھلوا دیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والے اہم مقام اٹک پل سےکاوٹیں ہٹادی گئیں، ٹریفک بحال کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے صوبے کی بند سڑکیں کھولنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ 4 روز سے سڑکیں بند ہیں، صوبے کے عوام کو شدید مشکلات ہیں، لوگ جان سے جا رہے ہیں، رولنگ پارٹی اپنے ہی صوبے کے لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔
Pages:
[1]