slotcosino Publish time 2026-2-18 18:39:58

موبائل فونز جدید دور کا فتنہ ہیں: انفلوئنسر کشف علی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557781_1333937_%D9%86%D8%A8%DA%86_updates.jpg
کشف علی — اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فونز کو فتنہ قرار دے دیا۔

کچھ عرصہ قبل کشف علی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ان کی ایک ویڈیو قومی کرکٹ اسٹار صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ہوئی۔

بعد ازاں انہوں نے ہراسانی کرنے والے شخص کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کر کے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-19/1443319_023749_updates.jpg
صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ویڈیو پر کشف علی نے خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی نے پاکستانی کرکٹ اسٹار صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ویڈیو پر لب کشائی کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اب حال ہی میں کشف علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

اگرچہ وہ خود ایک انفلوئنسر ہیں، تاہم موبائل فونز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے ان کے خیالات نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا۔

کشف علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، نوجوانوں کی زندگیوں کے معیار کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ ان کی پوسٹس پر کتنے لائکس اور ڈس لائکس آ رہے ہیں، یہ لت اب تقریباً ہر شخص کو لاحق ہو چکی ہے۔

انہوں نے موبائل فونز کو جدید دور کا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اسکرین سے چپکا ہوا ہے اور تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد حتیٰ کہ میرے اپنے والدین بھی مسلسل اسکرولنگ میں مصروف رہتے ہیں۔

کشف علی نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ میں خود ایک انفلوئنسر ہوں، مگر میرے خیال میں موبائل فونز انسان کے لیے فائدہ مند نہیں رہے۔
Pages: [1]
View full version: موبائل فونز جدید دور کا فتنہ ہیں: انفلوئنسر کشف علی