slotcosino Publish time 2026-2-18 18:40:01

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557786_4943802_08_updates.jpgبانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل غیرحاضری پر بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے پولیس کو وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557536_091235_updates.jpg
بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی نے بتایا بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے، علیمہ خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی نے آج ملاقات کی اور بتایا کہ بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں 2 گواہان پر جرح ہونا باقی ہے، مقدمے میں 16 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ مسلسل ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری