پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں: علامہ ناصر عباس
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے۔
راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1552991_012456_updates.jpg
بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے، آپ انہیں انکی مرضی کے ڈاکٹر سے چیک کروائیں: راجہ ناصر عباس
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حقوق ہیں، بطور شہری بھی اور بطور قیدی کے بھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ احتجاج میں ہم پر بہت سی بندشیں لگا دی گئیں، بانی کی آنکھ سے متعلق خبر آئی تو محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اسی لیے احتجاج کیا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہنوں کے جذبات درست ہیں اور ان کو ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی کی آنکھوں کی بہتری کی ہمیں اُمید ہے، انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
Pages:
[1]