بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس کا اعلان کرتا ہوں: سہیل آفریدی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557789_6751607_kkp_updates.jpgوزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس کا اعلان کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس فورس کی رجسٹریشن کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس پُرامن جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عید کے فوراً بعد پشاور میں ہم فورس کے ممبران سے حلف لیں گے، اس فورس کا چین آف کمانڈ ہوگا، بانیٔ پی ٹی آئی جس کو ذمہ داری دیں گے اس کو اس فورس کی کمانڈ دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-18/1557558_040703_updates.jpg
عمران کا علاج، علیمہ رکاوٹ بنیں، صحت پر سیاست کی، کہا حکومت کی بات مان لی تو معاملہ ختم ہوجائے گا، سیاسی لوگ علاج سے مطمئن ہیں، وزیر داخلہ
لاہور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےالزام عائد کیا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سہیل آفریدی نے کہا کہ پہلے تیاری کریں گے پھر لڑائی کریں گے، یہ لڑائی جمہوریت اور آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہوگی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جاتے ہیں، ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جاتی۔
Pages:
[1]