ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557791_6826759_0_updates.jpg— فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے اوپر کوئی پریشر نہیں، ہم میچ کے لیے تیار ہیں، ہم نے یو ایس اے کے خلاف اچھا کھیلا۔
دوسری جانب آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
شاہین آفریدی اور ابرار احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان دونوں کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]