slotcosino Publish time 2026-2-18 21:16:07

ماہِ رمضان کے استقبال کیلئے لندن جگمگا اُٹھا، میئر صادق خان کا خصوصی پیغام جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557792_8619532_7_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

رمضان کے مقدس مہینے کے استقبال کے لیے لندن کے مشہور علاقے ویسٹ اینڈ کو مسلسل چوتھے سال روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

لندن کی کوونٹری اسٹریٹ جو شہر کے دو مصروف ترین مقامات پیکاڈلی سرکس اور لیسٹر اسکوائر کو جوڑتی ہے، اسے’رمضان‘ کی آمد سے قبل چاند ستاروں والی خوبصورت لائٹس لگا کر روشن کیا گیا۔

میئر لندن صادق خان نے ’رمضان لائٹس‘ کا افتتاح کیا ہے اور اس سال بھی ان لائٹس کا اہتمام عزیز فاؤنڈیشن نے ہی کیا ہے۔

30 ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس ماہِ رمضان میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک پکاڈلی سرکس اور لیسٹر اسکوائر کے درمیان آسمان کو روشن کریں گی۔

اس حوالے سے میئر لندن صادق خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو میں کہا ہے کہ 4 سال پہلے لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر تھا جسے رمضان کا استقبال کرنے کے لیے لائٹس لگا کر روشن کیا گیا اور آج رات ایک بار پھر لندن امید اور اتحاد کی روشنی کے طور پر جگمگا رہا ہے۔

صادق خان نے کہا کہ رمضان ایمان کی تجدید اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور ان کی لوگوں کی مشکلات پر غور کرنے کا وقت ہے جن کی قسمت ان کا زیادہ ساتھ نہیں دے رہی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر سال ہمیں ماہِ رمضان میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی جانب سے سخاوت کے ناقابلِ یقین اقدامات دیکھنے کو ملتے ہیں اور مجھے یقین ہے اس ماہِ رمضان بھی ایسا ہی ہو گا۔

میئر صادق خان نے کہا کہ میں لندن کو عظیم شہر بنانے کے لیے یہاں رہنے والے تمام مسلمان شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

اُنہوں نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے خود انسان کو مختلف رنگوں اور نسلوں میں تقسیم کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-03-20/1206577_034649_updates.jpg
تاریخ میں پہلی بار لندن رمضان کے استقبال کیلئے روشنیوں سے جگمگا اُٹھا

تاریخ میں پہلی بار رواں سال لندن کے مشہور ویسٹ اینڈ کو رمضان کے مقدس اسلامی مہینے کے موقع پر سجایا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صادق خان نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران دنیا میں اس طرح کی جو آوازیں بلند ہو رہی ہیں کہ ہمارے مختلف رنگ اور نسل ہماری کمزوری ہیں یا خطرہ ہیں، ایسی آوازیں تعصب پسند لوگ صرف اپنے سیاسی مفادات کے لیے اٹھا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے لوگوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہم وہی کریں گے جو کہ لندن کے شہری ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہیں، ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ کھڑے رہیں گے، اپنے اختلافات کا احترام کریں گے اور ان اقدار کا دفاع کریں گے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں۔

میئر لندن صادق خان نے آخر میں رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں ہمارا پیغام یہی ہے کہ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو آپ کو لندن میں ہمیشہ محبت ملے گی۔
Pages: [1]
View full version: ماہِ رمضان کے استقبال کیلئے لندن جگمگا اُٹھا، میئر صادق خان کا خصوصی پیغام جاری