slotcosino Publish time 2025-10-15 19:39:47

اعظم سواتی کا بلاول بھٹو کے بیان کا خیرمقدم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519710_95888_9_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حلف لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل دو باتیں ایسی ہوئیں جس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا، ہائیکورٹ کا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ بنیادی تھا اس سے آئینی تعطل تھم گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-20/1511873_014116_updates.jpg
پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے: اعظم سواتی

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین ہمارے دل، دماغ اور جان سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز جو بات کی وہ تاریخی اور سنجیدہ تھی اور میں تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا، میں ذاتی طور پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلاول کی گفتگو میں دو باتیں انتہائی اہم تھیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بلاول نے واضح کیا کہ آئین کی پاسداری کریں اور جہاز لے کر جائیں، عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے جاؤ، ایسی گفتگو اور سوچ سے ہی ملک اور ادارے آگے بڑھیں گے۔
Pages: [1]
View full version: اعظم سواتی کا بلاول بھٹو کے بیان کا خیرمقدم