سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 19 سال ہو گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557820_3212486_GAZA-NEW-2_updates.jpgفائل فوٹو۔سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 19 سال گزر گئے۔ بھارتی اخبار کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام پر آئی ای ڈی بلاسٹ کے بعد آگ لگائی گئی۔ بھارتی تفتیشی ایجنسی نے تمام مجرموں کو بری کیا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس حملے میں 43 پاکستانی اور10بھارتی شہریوں سمیت 68 افراد جان سے گئے۔
رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش بےنقاب کی۔ اس نے ساتھیوں کی مدد سے دلی سے چلنے والی ٹرین میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2024-02-19/1321918_042807_updates.jpg
سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے، متاثرہ خاندان 17سال بعد بھی انصاف سے محروم
اسلام آباد بھارتی حکومت واضح شواہد کی موجودگی کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی کرنل پروہت نے بھی سمجھوتا ایکسپریس سانحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، حملہ کی ماسٹر مائنڈ ابھینو بھارت نامی تنظیم تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی کی عدالت نے سمجھوتا ایکسپریس کے تمام مجرموں کو بری کیا۔
Pages:
[1]