slotcosino Publish time 2025-10-15 19:39:48

بلاول بھٹو کا سینئر سیاست دان آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519711_6929256_News7_updates.jpg
---فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519696_112302_updates.jpg
سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

صدر مملکت آصف زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے بھی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بلاول بھٹو کا سینئر سیاست دان آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس