slotcosino Publish time 2026-2-19 01:10:33

ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا، شاداب خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557827_2905721_ShahdabKhan_updates.jpgتصویر، پی سی بی فیس بک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا۔

کولمبو میں نمیبیا کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ جس میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، وہ میچ بھی ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557826_071535_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کی رنز کے اعتبار سے بڑی فتح

ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈ کپ جیتنے پر ہے، ہم پراسیس پر عمل کر رہے ہیں، ہم جو اچھی چیزیں کرتے آ رہے ہیں، ہمیں انھیں جاری رکھنا ہوگا۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہمیں اسی طرح بیٹنگ کرنا ہوگی، صاحبزادہ فرحان اچھی فارم میں ہیں، سپر ایٹ مرحلہ مشکل ہوگا پریشر والے میچز ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557791_050308_updates.jpg
نمیبیا کو شکست، پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

شاہین آفریدی اور ابرار احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان دونوں کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُن کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز کے لحاظ سے تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ایسا نہیں کہ ہم زیادہ تجربات کر رہے ہیں، ٹی 20 کرکٹ میں آج کل زیادہ آل راؤنڈز ہی ہوتے ہیں۔

شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، وہ لیجنڈز رہے ہیں، ورلڈ کپ میں وہ بھی، وہ کچھ نہیں کر سکے، جو ہم کر چکے ہیں، ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا، شاداب خان