ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کی فتح کے ساتھ سپر 8 کی لائن اپ مکمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557832_6086542_Super8_updates.jpgتصویر، آئی سی سیٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی اور 12 ٹیموں کا سفر ختم ہوگیا۔
بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے اگلے مرحلے سپر ایٹ کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557827_073255_updates.jpg
ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا، شاداب خان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایونٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا، گروپ مرحلے سے 8 ٹیموں نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ 12 ٹیموں نے واپسی کا رخت سفر باندھنا شروع کر دیا ہے۔
میگا کرکٹ ایونٹ میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس طرح پاکستانی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کرچکے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557826_071535_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کی رنز کے اعتبار سے بڑی فتح
ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا آغاز 21 فروری سے شروع ہوگا، جس کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا اور آخری مقابلہ یکم مارچ کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ اور 28 فروری کو سری لنکا سے ہوگا۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا، پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بڑا میچ کولمبو میں ہوگا۔
Pages:
[1]