ابھیشیک شرما نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557834_2862440_AbhishaikSharma1_updates.jpgتصویر، پی سی بی فیس بکبھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نےایک اور بھارتی کھلاڑی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 25 سالہ ابھیشیک شرما مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557557_120915_updates.jpg
برطانوی، بھارتی صحافیوں کی بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر کڑی تنقید
برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر کڑی تنقید کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں جاری میگا ایونٹ میں نوجوان بھارتی اوپنر اب تک ایک بھی رن اسکور نہیں کرسکے ہیں۔
انہیں پہلے امریکا، پھر پاکستان اور آخری گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے بولرز نے بھی صفر پر آؤٹ کیا، یہ اُن کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں لگاتار تیسرا صفر ہے۔
ان سے قبل بھارت کے آشیش نہرا ٹی 20 ورلڈ کپ کی مسلسل 3 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
ابھیشیک شرما نے ساتھ ہی ایک کیلنڈر ایئر میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے، جو اس سے قبل 2004ء میں سنجو سیمسن کے پاس تھا۔
Pages:
[1]