slotcosino Publish time 2026-2-19 03:46:41

ملک بھر میں نماز تراویح کے اجتماعات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557839_4614212_taraveeh_updates.jpgفوٹو: آن لائن

پاکستان میں رمضان المبارک 1447ھ کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل (جمعرات) ہوگا، ملک بھر کی مساجد میں آج سے نماز تراویح کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مختلف مساجد اور دیگر مقامات پر نماز تراویح ادا کی گئی۔

مختلف حصوں سے شہادتوں کی وصولی کے بعد یہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557818_072136_updates.jpg
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جبکہ سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔
Pages: [1]
View full version: ملک بھر میں نماز تراویح کے اجتماعات