slotcosino Publish time 2026-2-19 04:25:00

ہاکی ٹیم کیلئے غیر معیاری رہائش معاملہ: قصور وار کون؟ رانا ثناء نے بتادیا

آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیر معیاری رہائش کے معاملے پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے قصور واروں سے متعلق بتا دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو 1 کروڑ 10 لاکھ یا 1 کروڑ 15لاکھ روپے دیے گئے تھے، اس سلسلے میں انکوائری کی گئی تو ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور فیڈریشن قصور وار قرار پائی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کےلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 1 کروڑ سے زائد رقم دی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557048_053235_updates.jpg
آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کو غیر معیاری رہائش دینے کی تحقیقات

آسٹریلیا میںپروہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی ایس بی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرو لیگ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا میں رہائش کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل کی بکنگ کے لیے پی ایچ ایف کو 1 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار 772 روپے کا چیک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے آسٹریلیا پہنچنے کے بعد ایک تصویر بھی سامنے آئی، جس میں کھلاڑی سڑک کنارے بے بس بیٹھے ہیں، طویل انتظار کے بعد کھلاڑیوں کو گیسٹ ہاؤس میں رہائش دلائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سڈنی میں بھی کھلاڑیوں کو ایک رات گیسٹ ہاؤس میں رکنا پڑا، سڈنی کے بعد ٹیم ہوبارٹ پہنچی تو وہاں بھی فائیو اسٹار ہوٹل میں تو نہیں لیکن نسبتاً اچھی رہائش دی گئی، جس پر کپتان عماد بٹ کا بیان سامنے آیا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی، فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، جو کسی بھی طرح پاکستان ہاکی کے مفاد میں نہیں۔
Pages: [1]
View full version: ہاکی ٹیم کیلئے غیر معیاری رہائش معاملہ: قصور وار کون؟ رانا ثناء نے بتادیا