کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹرز پر عملہ غائب، مسافر پریشان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557848_5131384_jinnah_airport_updates.jpgفائل فوٹوجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے امیگریشن کاؤنٹرز پر عملہ غائب ہونے کی وجہ سے اکثر کاؤنٹر خالی پڑے رہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو دبئی سے آئی پرواز کیلئے صرف ایک کاؤنٹر کھلا تھا، مسافروں کے شور شرابے کے بعد کچھ کاؤنٹرز مزید کھولے گئے۔
ایئرپورٹ پر مسلسل شکایات کے باوجود کاونٹرز پر صورتحال بہتر نہیں ہو رہی۔
Pages:
[1]