slotcosino Publish time 2026-2-19 05:31:32

9 سال کی رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کا زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے، انوشے اشرف

پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے طویل رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کی تکلیف کے بارے میں بات کی ہے۔

انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں میرا 9 سالہ طویل رشتہ ختم ہوگیا اور میں ابھی تک اُس غم یا تکلیف سے باہر نہیں نکل سکی۔

اس پر انوشے اشرف نے صارف جو شاید خاتون تھیں مخاطب کر کے کہا کہ کسی کے ساتھ 9 سال گزارنا ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے، یقینی طور پر 9 سال کی رفاقت ختم ہو تو اس کا زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے۔



انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے بعد وقت ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور چیزیں یا حالات بہتر ہونے کا کوئی بھی نہیں بتا سکتا مگر ان حالات میں اپنی لیے جینا کمال ہے۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/nadia1768465440-4/nadia1768465440-4-100x90.webp

انوشے اشرف کی نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل   



اداکارہ نے صارف کو آگے بڑھنے اور اپنے لیے آج سے ہی زندگی جینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی سے زندگی میں اپنے کیلیے کچھ کریں، جستجو پیدا کریں، اگلی صبح جب سوکر اٹھیں تو سب بھول کر آگے بڑھیں‘۔

            View this post on Instagram                     

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)


انہوں نے کہا کہ آپ کے کچھ دن بہت بھاری ہوں گے مگر کچھ میں دکھ کی کیفیت کم ہوگی مگر یہ اچھی پیشرفت کا آغاز ہے اور ایک دن آپ اس حالت سے نکل جائیں گی۔
Pages: [1]
View full version: 9 سال کی رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کا زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے، انوشے اشرف