slotcosino Publish time 2026-2-19 14:09:50

غزہ: تباہ شدہ گھروں کے ملبے پر افطار، بے گھر خاندانوں کا دکھ بھرا رمضان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558029_6306827_1_updates.jpg—تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

رمضان المبارک کے پہلے روز غزہ سٹی میں فلسطینی خاندانوں نے اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے درمیان اجتماعی افطار کا اہتمام کیا۔

کھنڈرات کے بیچ لمبی میزیں سجائی گئیں جہاں خاندانوں نے کھانا شیئر کیا، دعائیں کیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، پسِ منظر میں ہلکی سجاوٹ اور مذہبی نغمات بھی سنائی دیتے رہے۔

مقامی رہائشی محمد الدادا نے کہا کہ ہم نے اصرار کیا کہ اپنے تباہ شدہ گھروں کے سامنے ہی افطار کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نقصان اور غم کے باوجود حوصلے، ایمان اور کمیونٹی کے ساتھ جڑے رہنے کی علامت ہے۔

دوسری جانب المواصی کے علاقے میں خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینی خاندانوں نے بھی انتہائی کسمپرسی کے عالم میں رمضان کا آغاز کیا۔

11 بچوں کے والد ولید الزملی جو اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد بے گھر ہو کر خیمے میں رہنے پر مجبور ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس سال رمضان خوشیوں کے بغیر آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558023_070659_updates.jpg
برطانیہ میں دو مختلف دنوں میں رمضان المبارک کا آغاز

برطانیہ میں اس سال بھی دو مختلف دنوں میں رمضان کا آغاز ہوا ہے، کلینڈر کی تقلید کرنے والوں نے بدھ سے رمضان کا آغاز کردیا جبکہ رویت کے تحت شروع کرنے والے جمعرات سے رمضان کا آغاز کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ جنگ سے پہلے ہم رمضان کا استقبال خوشی سے کرتے تھے، بچوں کے لیے مٹھائیاں اور خصوصی کھانے ہوتے تھے، مگر اس سال کوئی خوشی نہیں۔

ولید الزملی کے مطابق جس دکان پر وہ کام کرتے تھے وہ تباہ ہو چکی ہے، جس کے باعث وہ روزگار سے محروم ہو گئے، پہلی افطار کے لیے ان کی اہلیہ نے ایک فلاحی کچن سے کھانا حاصل کیا۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 72 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اکثریت بے گھر ہو کر تباہ حال علاقوں یا خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

خوراک کی قیمتوں میں شدید اضافے اور محدود امداد نے بنیادی ضروریات کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے، گوشت اور مرغی کی قیمتیں جنگ سے پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: غزہ: تباہ شدہ گھروں کے ملبے پر افطار، بے گھر خاندانوں کا دکھ بھرا رمضان