کراچی: فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد دوست محمد گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558036_3994848_02_updates.jpg—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد دوست محمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم 2020ء میں ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبر پختون خوا پر فائرنگ میں ملوث ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم سرکاری مشینری کو نذرآتش کرنے میں بھی ملوث ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557230_052416_updates.jpg
کراچی: سی ٹی ڈی کا گھر پر چھاپہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
دہشت گردوں کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا، ملزم دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Pages:
[1]