slotcosino Publish time 2026-2-19 15:28:44

پنجاب میں رمضان المبارک میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558041_7737749_cm_updates.jpg
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کے ساتھ ساتھ بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے لیے خاردار تاروں کے ساتھ تین لیئرز سیکیورٹی پلان کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556107_115337_updates.jpg
رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات، محکمۂ داخلہ پنجاب کی ہدایات جاری

محکمہ داخلہ کے مطابق مساجد، مذہبی مقامات اور رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے عبادت گاہوں کے گرد و نواح میں پولیس گشت، چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، ماہِ رمضان میں سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب میں رمضان المبارک میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت