لڑائی جھگڑا و احتجاج کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558048_7527997_8_updates.jpg—فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے اور احتجاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549980_044428_updates.jpg
ایمان مزاری، ہادی علی کو 17، 17 سال قید، کروڑوں کا جرمانہ
انسانی حقوق کی وکیل رہنما ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹوئٹس کیس میں سزا سنادی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی بعد از گرفتاری ضمانتیں 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیں۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے ریاست علی آزاد نے دلائل میں کہا کہ یہ بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا جو اچانک سامنے آ گیا، میں خود اس مقدمے میں ملزم ہوں مگر ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ ایف آئی آر درج ہے۔
ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک من گھڑت اور بے بنیاد واقعے پر ایف آئی آر کاٹی گئی جس کا کوئی وجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
Pages:
[1]