بدنامِ زمانہ چھوٹو گینگ کیس، سپریم کورٹ کے جج اور وکیل میں دلچسپ مکالمہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558050_204590_04_updates.jpg—فائل فوٹوبدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد اور وکیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ سزائے موت کا مقدمہ 2 رکنی بینچ نہیں سن سکتا۔
پراسیکیوٹر رائے اختر حسین نے کہا کہ یہ مقدمہ مشہور چھوٹو گینگ کا ہے۔
جسٹس شہزاد احمد ملک نے کہا کہ چھوٹو گینگ تو پنجاب میں بڑا مشہور تھا، ویسے اب تو سی سی ڈی نے سب ختم کر دیا ہے، سی سی ڈی والے تو مقدمات لڑنے والے وکیل کو بھی لے گئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557785_012028_updates.jpg
بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ برقرار
بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی اپیل سپریم کورٹ نے خارج کر دی اور شوہر وارث مسیح کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جس پر وکیل نے کہا کہ میں بھی چھوٹو گینگ کی طرف سے پیش ہو رہا ہوں تاہم محفوظ ہوں، کیس کی اگلی سماعت منگل کے روز کی جائے۔
جسٹس شہزاد احمد ملک نے وکیل سے کہا کہ منگل کی تاریخ مانگ رہے ہیں، استخارہ تو نہیں کر کے آئے؟
وکیل نے کہا کہ بابرکت مہینہ ہے اسی مہینے ورلڈ کپ جیتا تھا، جس پر جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کا ذکر نہ کیا کریں۔
جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اس ورلڈ کپ کا ذکر ناگوار گزرتا ہے۔
چھوٹو گینگ کے وکیل نے کہا کہ چیمپئن ٹرافی بھی رمضان میں جیتی گئی تھی۔
جسٹس ملک شہزاد نے وکیل سے کہا کہ پہلے تو نہیں اٹھائے گئے، ایسا نہ ہو اب کچھ ہو جائے۔
سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Pages:
[1]