پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی مستعفی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558073_9331236_07_updates.jpg—فائل فوٹوپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا ہے کہ اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے۔
طارق بگٹی نے بدانتظامی کا ذمے دار پاکستان اسپورٹس بورڈ کو قرار دیتے ہوئے عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی پر 2 سال کی پابندی کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557845_105605_updates.jpg
ہاکی ٹیم کیلئے غیر معیاری رہائش معاملہ: قصور وار کون؟ رانا ثناء نے بتادیا
رانا ثناء نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو 1 کروڑ 10 لاکھ یا 1 کروڑ 15لاکھ روپے دیے گئے تھے، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے، پاکستان اسپورٹس بورڈ چیزیں سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، پی ایس بی کی وجہ سے دورۂ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
طارق بگٹی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پی ایس بی نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگر وہ کہتے ہیں کہ 2 ماہ لگیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اور اب 13 ویں پوزیشن ہے، یہ ہماری اچیومنٹ ہے، ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
Pages:
[1]