slotcosino Publish time 2026-2-19 18:43:19

چینی روبوٹ کو اپنا بنا کر پیش کرنے پر بھارتی یونیورسٹی پر شدید تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558062_8379348_5_updates.jpgفوٹو — اے پی

بھارتی یونیورسٹی کو اے آئی کے ایک بڑے سمٹ میں چین کے بنائے ہوئے روبوٹک ڈوگ کو اپنا کہہ کر پیش کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

گیلگوٹیاس یونیورسٹی کی پروفیسر نیہا سنگھ نے اس ہفتے میڈیا کو بتایا کہ روبوٹک ڈوگ ’اورین‘ کو ہماری یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسی لینس نے تیار کیا ہے۔

جب یونیورسٹی کی پروفیسر کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے جلد ہی پہچان لیا کہ اس روبوٹ کا نام ’اورین‘ نہیں بلکہ یہ روبوٹ ’Unitree Go2‘ ہے جسے چین کی کمپنی یونی ٹری روبوٹکس نے تقریباً 2 ہزار 800 ڈالرز میں فروخت کیا تھا اور اسے عالمی سطح پر تحقیق اور تعلیم میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557750_101656_updates.jpg
چین: جشنِ بہاراں کے دوران ٹیکنالوجی کی شاندار نمائش، ڈانس کرتے روبوٹس اور ڈرون شو کے حیرت انگیز مناظر

چین میں جشنِ بہاراں کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی کی شاندار انداز میں نمائش کی جا رہی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

زیادہ شرمندگی اس لیے ہوئی کیونکہ بھارت کے آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو نے یونیورسٹی کی پروفیسر کے انٹرویو کے ویڈیو کلپ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا تھا اور تنقید کا سامنا ہونے کے بعد انہیں یہ کلپ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

اس واقعے پر شدید تنقید کی گئی ہے اور اس نے بھارت کے اے آئی سے متعلق عزائم پر بھی کئی سوال اُٹھا دیے ہیں۔

گیلگوٹیاس یونیورسٹی اور پروفیسر نیہا سنگھ نے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ روبوٹ یونیورسٹی کی تخلیق نہیں تھی اور یونیورسٹی نے کبھی یہ دعویٰ بھی نہیں کیا۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس واقعے کو وزیرِ اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جو کہ 5 روزہ اے آئی سمٹ میں تقریباً 20 عالمی رہنماؤں اور درجنوں مزید قومی وفود کی میزبانی کر رہے ہیں۔

کانگریس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے اے آئی سمٹ میں چینی روبوٹ کو اپنا کہہ کر پیش کیا اور عالمی سطح پر بھارت کا مذاق بنا دیا۔

ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بھارت کے لیے واقعی ایک انتہائی شرمناک واقعہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: چینی روبوٹ کو اپنا بنا کر پیش کرنے پر بھارتی یونیورسٹی پر شدید تنقید