slotcosino Publish time 2026-2-19 18:43:20

بل گیٹس کا بھارتی اے آئی سمٹ میں شرکت سے انکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558070_7215110_%D9%86%DA%86%D9%86%DA%86%D9%BE_updates.jpgبل گیٹس — فائل فوٹو

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بھارت میں آج منعقد ہونے والے انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا، جس سے تقریب کو دھچکا پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اپنا کلیدی خطاب نہیں کریں گے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کی جانب سے انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت سے انکار ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایونٹ پہلے ہی انتظامی خامیوں، ایک روبوٹ سے متعلق تکنیکی مسئلے اور وی آئی پی ٹریفک کی بندشوں پر مندوبین کی شکایات کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-17/1557152_050125_updates.jpg
نئی دہلی میں عالمی اے آئی سمٹ کے پہلے دن بدنظمی کی شکایات

نئی دہلی نئی دہلی میں عالمی اے آئی سمٹ پہلے ہی دن... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بل گیٹس اپنا خطاب اس لیے نہیں کریں گے تاکہ توجہ اے آئی سمٹ کی بنیادی ترجیحات پر مرکوز رہے، تاہم ان کی جانب سے منسوخی کی کوئی تفصیلی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

بل گیٹس کے خطاب سے انکار اور اس کے بعد اینویڈیا کمپنی کے بانی جینسن ہوانگ کی جانب سے بھی اعلیٰ سطح کی شرکت منسوخ کیے جانے سے، اس سمٹ کا کامیاب ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بل گیٹس کا بھارتی اے آئی سمٹ میں شرکت سے انکار