بانی کی قید پی ٹی آئی و حکومت میں وقت گزاری کا کھیل بنا ہوا ہے: لیاقت بلوچ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558075_357139_%D8%AC%DB%8C_updates.jpgلیاقت بلوچ— فائل فوٹو
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی قید تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان وقت گزاری کا کھیل بنا ہوا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کے لیے ممکن نہیں کہ وہ آزادانہ بنیادوں پر سیاسی حکمتِ عملی بنا سکیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شپ پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-19/1557852_044010_updates.jpg
غزہ فورس، شہباز وضاحتیں مانگیں گے، ٹرمپ امن بورڈ کا پہلا اجلاس آج، پاکستان کو امن مشن کے دائرہ کار پر تحفظات
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا میں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے سینئر سیاسی رہنماؤں کا جرگہ بنایا جائے، سیاسی بحران ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو مزید طاقت ور بنا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم کا غزہ فورس پر وضاحتیں مانگنا صرف پاکستان کے عوام کو دھوکا دینا ہے، امریکی صدر ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگی تیاری اور پیش قدمی کر رہے ہیں۔
Pages:
[1]