پولش وزیراعظم کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558085_5329726_%D8%AC%DA%86%D8%AC%D9%85_updates.jpgڈونلڈ ٹسک — فائل فوٹوپولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم نے ایران میں موجود اپنے شہریووں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں بعد ایران سے پولش شہریوں کے انخلاء کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ انتباہ سفارتی یا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے تاکہ پولینڈ کے شہری بروقت اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558066_122059_updates.jpg
ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج ہونگے: روسی وزیرِ خارجہ
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔
دوسری جانب روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج سے خبر دار کیا ہے۔
Pages:
[1]