ثانیہ اشفاق کی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558083_2870571_15_updates.jpgفائل فوٹوز
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اسلام آباد یونائیٹڈ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے معاملے کا نوٹس لینے اور بچوں کو انصاف دلانے کی اپیل کردی۔
ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ جب میں اپنے تیسرے بچے کی ماں بننے والی تھی تو اسی دوران مجھے تنہا چھوڑ دیا گیا اور نومولود بیٹے کو دیکھنے بھی نہیں آئے۔
ویڈیو بیان میں ثانیہ اشفاق نے الزام لگایا کہ 2023ء میں میرے ایک بچے کا زبردستی اسقاط حمل کروایا گیا، میں نے آواز اٹھانے کی کوشش کی مگر مجھے خاموش کرا دیا گیا، اب میں اپنے بچوں کے انصاف کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کر رہی ہوں۔
انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ، وزیر اعظم شہباز شریف اور محسن نقوی سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557334_122502_updates.jpg
عماد وسیم کی دوسری شادی پر سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی گرل فرینڈ نائلہ راجہ سے دوسری شادی کا اعلان کیا، جس کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ردِعمل ظاہر کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا ہے کہ میں کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتی بلکہ اپنے بچوں کے لیے انصاف چاہتی ہوں۔
ثانیہ اشفاق نے مبینہ دھمکی آمیز پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور دعویٰ کیا کہ جب میں اپنے بیٹے سے ملنے کی درخواست کر رہی تھی تو مجھے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
کئی معروف شخصیات نے ثانیہ اشفاق سے اظہار یکجہتی کیا ہے، مختلف فنکاروں اور سماجی شخصیات نے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا اور ان کے حق میں آواز بلند کی۔
تاحال عماد وسیم کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
Pages:
[1]