رانا صاحب ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہوگئیں، فیصل واوڈا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558098_9860846_faisal-vawda01_updates.jpgسینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا۔فوٹو: فائلسینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ رانا صاحب ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، رانا صاحب سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہوگئیں، کچھ نیا سوچیں۔
اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میرےدوست رانا ثنا اللہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو 2 دفعہ ڈیل آفر کی۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈیل کی آفر نہیں مانے۔ پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے؟ یہ وہ ڈیل ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات میں ہے، آپ کو ہی پتہ ہے؟ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اُس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557626_022221_updates.jpg
پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے، اس کا بانی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثناء
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جو کررہی ہے وہ سیاست ہے اس کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انھوں نے کہا اگر بانی پی ٹی آئی یہ مبینہ ڈیل قبول کرلیتے تو اسے سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا ہے، اس نے آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں ہے، پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے نہیں پتہ، بانی کسی اور کے پیچھے نہیں جائے گا نہ جاسکتا ہے، نہ کسی اور میں ہمت ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا رانا صاحب ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، رانا صاحب سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہوگئیں، کچھ نیاسوچیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ لوگوں سے کہا تھا کہ انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے، فطرت نہیں۔
Pages:
[1]