slotcosino Publish time 2026-2-19 23:16:56

مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، عماد بٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558104_7188611_emad_btt_updates.jpgعماد بٹ : فائل فوٹو

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں لگایا جائے گا۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد بٹ نے کہا کہ جو ٹیم آسٹریلیا گئی وہی ٹیم آگے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلنے جائے گی، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کے کیمپ، ٹکٹنگ، تمام معاملات چیئرمین پی سی بی دیکھیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558094_044257_updates.jpg
عماد بٹ پر پابندی کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ پر غور

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم مارچ سے مصر میں شروع ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عماد بٹ نے کہا کہ محسن نقوی نے میری بات سنی، چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا آپ کا کام ہےکھیلنا میں آپ کے ساتھ ہوں، انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو دس، دس لاکھ روپے کے چیکس دیے، ہم نے کوچنگ کے لیے رولنٹ آلٹمینز کا نام دیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے رُکن حنان شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے ہاکی کھلاڑیوں کے علاج کا وعدہ کیا ہے، پی سی بی میڈیکل پینل قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس کے معاملات کو دیکھے گا، تمام کھلاڑیوں کو انعامی رقم دینے پر چیئرمین پی سی بی کے شکر گزار ہیں۔
Pages: [1]
View full version: مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، عماد بٹ