شاہ چارلس کا شہزادہ اینڈریو کی گرفتاری پر بیان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558103_4443321_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی گرفتاری کے معاملے پر بیان دیا۔
برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی گرفتاری پر کہا کہ اینڈریو سے متعلق عوامی عہدے میں بدعنوانی کے شبہے کی خبروں پر گہری تشویش ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558090_033608_updates.jpg
برطانیہ: بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر گرفتار
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے فروری کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ الزامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انھوں نے کہا کہ اب مکمل، منصفانہ اور مناسب عمل سے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ حکام کو ہمارا مکمل اور دل سے حمایت و تعاون حاصل ہے، قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
بادشاہ چارلس نے کہا کہ میں اور میرا خاندان عوام کی خدمت کے لیے اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔
Pages:
[1]