پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558112_8056270_PSB_updates.jpgفوٹو: فائلپاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
پی ایس بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسپورٹس بورڈ نے اپنی مالی ذمہ داری بر وقت ادا کی۔ انتظامی اور آپریشنل بےضابطگیاں ہاکی فیڈریشن کی سطح پر ہوئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-19/1557864_021708_updates.jpg
ہاکی ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا، اسپورٹس بورڈ کی انکوائری مکمل
کراچی آسٹریلیا میں پرو ہاکی کے کھلاڑیوں کی ناقص... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اعلامیہ میں کہا گیا کہ فیڈریشن نے ویزا درخواستیں تاخیر سے دیں، ویزا درخواستیں غلط معلومات کے ساتھ جمع کروائیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ فیڈریشن کی وجہ سے پوری ٹیم کے ٹکٹس تبدیل کروانا پڑے، ٹکٹس کی تبدیلی پر 2 کروڑ 71 لاکھ کا اضافی خرچ پی ایس بی کو برداشت کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے
[*] پرو ہاکی لیگ، بد انتظامی، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور فیڈریشن آمنے سامنے
[*] پی ایس بی نے 20 سال بعد کارکردگی رپورٹ شائع کردی
اس اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ویزا کی غلطیوں کے باعث پیدا ہونے والا اضافی مالی بوجھ 9.7 ملین روپے بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ادا کیا۔
پی ایس بی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے کام اگر اسپورٹس بورڈ کو کرنے ہیں تو فیڈریشن کا کیا کام رہ جاتا ہے؟
اسپورٹس بورڈ کے مطابق پی ایچ ایف کے عہدیدار خود دوروں پر جاتے رہے، پی ایچ ایف نے پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز کا حساب درست جمع نہیں کروایا۔
Pages:
[1]