slotcosino Publish time 2026-2-20 01:13:41

صاحبزادہ فرحان کا فیوریٹ کھلاڑی کون؟ وسیم اکرم کو انٹرویو دیتے ہوئے بتادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558113_2575667_farhan-and-Ahmed-shehzad_updates.jpgکولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صاحبزادہ فرحان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی بیٹر کا نام بتا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

نمیبیا کے خلاف شاندار بیٹنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے نا صرف شاندار سنچری اسکور کی بلکہ ٹیم کی فتح کے بعد مین آف دا میچ کے حق دار بھی ٹھہرے۔

آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم ان کا انٹرویو کر رہے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558033_091710_updates.jpg
صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فرحان کی شاندار کارکردگی کو سراہا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وسیم اکرم نے صاحبزادہ فرحان سے سوال پوچھا کہ آپ کا بیٹنگ میں آئیڈیل کون ہے؟ اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ وہ اس کا جواب سچ بتائیں۔

جس پر صاحبزادہ فرحان بولے کے ان کے آئیڈیل بیٹر احمد شہزاد ہیں، انہیں دیکھ کر کرکٹ شروع کی، وہ میرے فیوریٹ کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے احمد شہزاد کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ بھی بہت کھیلی ہے۔ میں نے احمد شہزاد کو فالو کیا ہے اور مجھے جو بھی مسئلہ ہوتا ہے تو میں اس سے پوچھتا بھی ہوں۔

نمیبیا کے خلاف میچ میں سنچری کے حوالے سے جب وسیم اکرم نے پوچھا تو صاحبزادہ فرحان بولے کہ میری کوشش تھی کہ یہ سنچری میں 2025 میں کروں لیکن نہیں ہوسکا، لیکن شکر یہ ہے کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہوگیا۔
Pages: [1]
View full version: صاحبزادہ فرحان کا فیوریٹ کھلاڑی کون؟ وسیم اکرم کو انٹرویو دیتے ہوئے بتادیا