گلستان جوہر سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558116_3453759_Death-body3_updates.jpgعلامتی تصویر۔کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک ون میں عمارت کے قریب سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ لاش مزمل شاہ نامی شخص کی ہے، مقتول مبینہ طور پر چوری کیلئے باڑے میں داخل ہوا۔ باڑے کے مالک نے ملازمین کے ہمراہ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تشدد میں ملوث باڑے کے مالک اور تین ملازمینکو گرفتار کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557766_113255_updates.jpg
کراچی: گلستانِ جوہر سے کرسی پر بندھی لاش برآمد
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کے مطابق تشدد کے بعد ملزمان نے مقتول کے بھائی کو فون پر واقعہ کے بارے میں بتایا، ملزما ن نے مزمل کی حالت تشویشناک ہونے پر عمارت کے قریب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق فوٹیج میں مقتول کو پھینکنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Pages:
[1]