slotcosino Publish time 2026-2-20 03:09:50

آدھی رات کو میگافون پر پڑوسیوں کی تضحیک کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558124_8965534_GAZA-NEW-2_updates.jpgعلامتی تصویر

تائیوان میں ایک عورت کو حال ہی میں نصف شب کے وقت دو سال تک میگافون استعمال کرتے ہوئے پڑوسیوں کی تضحیک کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سوچیں کہ آپ رات کو بستر پر آرام سے سو رہے ہوں اور ایسے اچانک رات کے وسط میں زور دار گالیوں کی آواز سے آپ جاگ جاتے ہیں۔ اسی قسم کا تجربہ تائیوان کے شہر کاؤسوئنگ کے درجنوں رہائشیوں کو دو برس تک سہنا پڑا، جنہیں اپنے پاگل پڑوسی کی شرارتوں کا سامنا تھا۔

اس حوالے سے تائیوان کی ایک عدالت نے حال ہی میں چن نامی ایک خاتون کے خلاف فیصلہ سنایا جو اپنے گھر کی بالکونی سے میگا فون استعمال کرتے ہوئے آدھی رات کو اپنے پڑوسیوں کے خلاف ہفتے میں تین بار توہین آمیز الفاظ استعمال کرتی تھی۔

اسکی جانب سے یہ سلسلہ مئی 2023 میں شروع ہوا، کئی پڑوسیوں کو جن کے ساتھ اس کے جھگڑے تھے، انکے خلاف میگافون کے ذریعے توہین آمیز الفاظ کہتی اسکی آواز اتنی بلند تھی کہمحلے کے کئی دیگر گھروں کا سکون متاثر ہوا۔

تقریباً دو سال تک اس صورتحال کو برداشت کرنے اور اس سے بات چیت میں ناکامی کے بعد پڑوسیوں نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی۔ کیس بالآخر عدالت تک پہنچا، جہاں چن نے اعتراف جرم کیا جس پر عدالت نے اسے تین ماہ کی سزا سنائی۔
Pages: [1]
View full version: آدھی رات کو میگافون پر پڑوسیوں کی تضحیک کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا