برطانیہ ڈیگو گارشیا کے جزائر کا کنٹرول کسی اور کے حوالے نہ کرے، ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558126_4475638_Trump-and-Keir-Starmer_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیگو گارشیا کے جزائر کا کنٹرول کسی اور کے حوالے نہ کیا جائے۔
امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کے سو سال کی لیز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاہدے ملکوں پر لاگو نہیں ہوتے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558121_092055_updates.jpg
برطانیہ کا ایران کیخلاف اپنے فوجی اڈے امریکا کو دینے سے انکار
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں شائع مضمون کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکا کو اپنے فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اپنے سوشل میڈیا ایپ پر انکا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ فوجی کارروائیوں کے لیے ضروری سمجھے جانے والے جزیرے ڈیاگو گارشیا کا کنٹرول کسی کے حوالے نہ کریں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو یہ ایک اتحادی کے چہرے پر داغ کے مترادف ہوگا۔
Pages:
[1]