دعا ہے غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، وزیراعظم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558125_2282474_PMM_updates.jpgاسکرین گریبوزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔
واشنگٹن میں غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کےلیے ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558111_080427_updates.jpg
پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم شخص ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
غزہ امن بورڈ کا اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، امریکی صدرکی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔
Pages:
[1]