slotcosino Publish time 2026-2-20 04:27:55

ایپل کا پاکستان میں آئی فون بنانے کا پروگرام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558095_1497056_apple_updates.jpgفائل فوٹو

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان میں آئی فون بنانے کا پروگرام بنالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار نے موبائل و الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پالیسی تیار کرلی، موبائل و الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ فریم ورک میں مراعات دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

موبائل و الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پالیسی ایپل کمپنی کے مطالبے پر تیار کی گئی، پالیسی کے تحت ایپل پہلے مرحلے میں پرانے فون سیٹ مرمت کرکے برآمد بھی کرے گا۔

ذرائع صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ ری فرنشڈ آئی فونز کی برآمد سے پہلے سال 100ملین ڈالر کی آمدن متوقع ہے، ایپل کمپنی نے رعایتی زمین، 8 فیصد مراعات اور پرانے فونز کی مرمت کی شرط رکھی تھی۔

ایپل انڈونیشیا، ملائشیا اور بھارت کی طرح دو سے تین سال پرانے آئی فونز کی مرمت کا منصوبہ رکھتا ہے، یہ شرائط نئے موبائل و الیکٹرانکس فریم ورک میں شامل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنیوں سے موبائل مینوفیکچرنگ میں 557 ملین ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے، نئی پالیسی سے لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور دیگر الیکٹرانکس میں سرمایہ آئے گی، گھڑیاں، ٹریکرز اور ایئر بڈز کی تیاری میں بھی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

پہلے سال موبائل پرزہ جات میں مقامی شمولیت 35 فیصد تک بڑھائی جائے گی، مقامی شمولیت کو 50 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے، اس وقت پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی تیاری صرف 12 فیصد ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایپل کا پاکستان میں آئی فون بنانے کا پروگرام