راجپال یادیو کا ضمانت کے بعد پہلا پیغام شیئر، ہاتھ جوڑ کر چاہنے والوں سے اظہار تشکر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558128_900362_Rajpal-Yadev2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو نے 9 کروڑ روپے قرض کے کیس میں ضمانت کے بعد اپنا پہلا پیغام شیئر کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر مداحوں سے اظہار تشکر کیا۔ مداحوں نے انکے پیغام پر ردعمل بھی دیا۔
اداکار راجپال یادیو نے چیک باؤنس کیس میں دہلی کے تیہاڑ جیل سے رہائی کے بعد انسٹاگرام پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی۔ جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر راجپال یادیو نے اظہار تشکر پر مبنی نوٹ تحریر کیا جس پر انکے مداحوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔
ہندی میں اپنے نوٹ میں راجپال یادیو نے لکھا کہ آپ سب کے پیار اور ساتھ دینے پر دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے پوسٹ پر کیپشن تو نہیں لکھا لیکن ایک دعا والا ایموجی شامل کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558069_125111_updates.jpg
راجپال یادیو ضمانت کے بعد فلموں میں کام مانگنے لگے
راجپال یادیو نے رہا ہونے کے بعد بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے شائقین کا شکریہ ادا کیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انکی پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا، ’آپ ہمارے عہد کے ہیرا ہیں۔‘ ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ ’اچھے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک ہوتا ہے۔‘ ایک یوزر نے لکھا، ’سر آپ کو واپس دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘
راجپال نے ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سنیما میں اپنے 30 سالہ سفر کا ذکر کیا اور کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں باہر آ سکا۔
انکا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے کسی بھی قانونی سوال اور حقائق پر ہمارے وکیل جواب دینگے، میں نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ مناسب رابطے میں رہیں۔
Pages:
[1]