slotcosino Publish time 2026-2-20 04:27:58

‏تحریک تحفظ آئین پاکستان کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کی مذمت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558131_3284573_TTF_updates.jpgفائل فوٹو

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیہ میں سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کی مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ دھرنے کے شرکاء کو کھانا کھاتے دکھا کر منفی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ویڈیو جمعہ کی ہے جس دن دھرنا دینے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے دانستہ طور پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‏، تحریک تحفظ آئین پاکستان اس جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے کارکنان آئینی و جمہوری حق کے تحت پرامن احتجاج کر رہے ہیں، عوام من گھڑت اور گمراہ کن مواد پر یقین کرنے کے بجائے مستند معلومات پر انحصار کریں۔
Pages: [1]
View full version: ‏تحریک تحفظ آئین پاکستان کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کی مذمت