slotcosino Publish time 2026-2-20 05:07:07

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس: ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی گرمجوشی، وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558135_9014995_HUG_updates.jpgاسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کے موقع پر غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مصافحہ کیا اور انہیں گلے لگا لیا۔

واشنگٹن میں ہوئے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں اُس وقت غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے غیررسمی ملاقات کے دوران غیر متوقع گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558125_100116_updates.jpg
دعا ہے غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بورڈ آف پیس کے اجلاس کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

اس لمحے نے اجلاس میں موجود عالمی رہنماؤں اور سفارتی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

اس سے قبل غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558111_080427_updates.jpg
پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم شخص ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

غزہ امن بورڈ کا اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو پسند کرتے ہیں، پاکستان کے فیلڈ مارشل، عظیم جنرل، عظیم فیلڈ مارشل اور عظیم شخصیت ہیں، فیلڈ مارشل ٹف اور اچھے فائٹر ہیں، انہیں ٹف فائٹرز پسند ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے مار گرائے گئے۔ دونوں ملکوں کی جنگ شدت اختیار کر رہی تھی، ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ رکوائی۔
Pages: [1]
View full version: غزہ بورڈ آف پیس اجلاس: ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی گرمجوشی، وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا