سابق برطانوی شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر رہا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558142_1234504_ndri_updates.jpgفوٹو: بشکریہ برطانوی میڈیابرطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اور سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو رہا کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو کار کی پچھلی نشست پر تھانے سے نکلتے دیکھا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویز کی فراہمی کے شبہہ میں اینڈریو کو گرفتار کیا گیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558090_033608_updates.jpg
برطانیہ: بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر گرفتار
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے فروری کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ الزامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن کے مطابق اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے تاہم اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کے معاملے میں عمر قید سزا کا امکان نہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کو قانونی کارروائی یا جیل جانے کے لیے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں۔ سابق شہزادے کی گرفتاری سے قبل بادشاہ یا بکنگھم پیلس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر حالیہ دور میں گرفتار کیے گئے برطانیہ کے پہلے شاہی فرد ہیں۔
Pages:
[1]