ٹرمپ کے بیانات سے جنگ کا خطرہ ہے، ایران کا اقوام متحدہ کے سربراہ کو خط
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558323_843152_iran-un_updates.jpgایران نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو خط میں واضح کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے فوجی جارحیت کا حقیقی خطرہ ہے۔
ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ ایران کشیدگی یا جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی جنگ کا آغاز کرے گا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558248_035326_updates.jpg
10 دن میں ایران کے متعلق پتا چل جائے گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دس دن میں ایران کے بارے میں پتہ چل جائے گا، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ خط ایسے وقت بھیجا گیا ہے جب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ایران کے خلاف محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چند فوجی یا سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، حملے پر غور کا مقصد ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنا ہے اور ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو حملے کو وسیع جنگ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
خط میں ایران نےخبردار کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا، دشمن کے اڈوں، سہولیات اور اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
Pages:
[1]