slotcosino Publish time 2026-2-20 12:15:45

ایپسٹین کو پینٹاگون کی عمارت خریدنے کی پیشکش کا انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558324_3931621_jef-penta_updates.jpg

کمسنوں سے جنسی درندگی میں ملوث جیفری ایپسٹین کو پیش کش کی گئی تھی کہ وہ امریکی وزارت دفاع کے ادارے پینٹاگون اور ایف بی آئی کی عمارتیں خریدلے۔

اسرائیل کے مبنیہ جاسوس سے متعلق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری دستاویز میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق عمارت کی فروخت کیلیے قیمت ایک سو سولہ ملین ڈالر تجویز کی گئی تھی، عمارت بیچی جاتی تو جیفری ایپسٹین امریکا کی سرکاری عمارت کا مالک بن جاتا۔

ایک ای میل میں ایف بی آئی کے مخبر نے ایپسٹین کو موساد کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔

ایپسٹین سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود براک سے قریبی تعلق میں تھا اور انہی کے زیر نگرانی جاسوسی کی تربیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایہود براک دو ہزار تیرہ سے سترہ کے دوران تیس مرتبہ ایپسٹین کے نیویارک مینشن آئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: ایپسٹین کو پینٹاگون کی عمارت خریدنے کی پیشکش کا انکشاف