سی پی جے کا اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی صحافیوں پر تشدد کا انکشاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558326_5343395_1_updates.jpg—فائل فوٹو
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی صحافیوں پر تشدد کا انکشاف کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی رپورٹرز کو دورانِ حراست تشدد اور بد سلوکی کا سامنا کرنا پڑا، 56 فلسطینی صحافیوں کو اسرائیلی حکام نے جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
سی پی جے کا کہنا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو انتہائی بلند آواز میں میوزک سنایا جاتا رہا جبکہ 17 فلسطینی صحافیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518871_113454_updates.jpg
غزہ: اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ نے معروف فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کر دیا
غزہ میں اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ کے ہاتھوں فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی شہید کر دیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 55 صحافیوں کو اسرائیلی جیلوں میں کھانا بھی فراہم نہیں کیا گیا، غزہ اور مغربی کنارے کی رپورٹنگ عوام تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ان پر تشدد کیا گیا۔
رپورٹ میں فلسطینی صحافی احمد عبدالعال پر مبینہ مظالم کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔
سی پی جے کے مطابق احمد عبدالعال کو 5 دن تک قید میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھا گیا اور انہیں اونچی آواز میں گانے سنائے گئے، وہ جب بے ہوش ہو جاتے تو انہیں بجلی کے جھٹکے دے کر ہوش میں لایا جاتا تھا۔
Pages:
[1]